کاروار:7؍ جون (ایس اؤ نیوز) ااترکنڑا ضلع ایس پی ڈاکٹر سمن پنیکر نے 7جون کو ضلع پولس دفتر کاروار کے کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر میں ضلع پولس افسران اور عملے کے لئے سائبر فورنسک اور سائبر کرائم جانچ کے متعلق منعقدہ ورکشاپ کا افتتاح کیا۔
ضلع ایس پی ڈاکٹر سمن پنیک اور ایڈیشنل ایس پی ایس بدری ناتھ کی راست نگرانی میں ایک ہفتہ تک چلنے والے ورکشاپ میں سائبر سیپینس یوناٹیڈ منگلورو کے سائبر ماہر شری ششی دھر پٹگار ، سی ای این کرائم پولس تھانہ اور محکمہ کے ماہرین کی جانب سے سائبر فورنسک ، سائبر ؍سوشیل میڈیا کرائم کی جانچ اور پولس آئی ٹی کے متعلق خصوصی تربیت دیں گے۔ ورکشاپ کے ذریعے سائبر کرائم کی تفتیش اور جرم تک سراغ لگانے میں اہم معلومات فراہم کرنےکی بات کہی گئی ہے۔
